حب رسولؐ کے فروغ کیلئے امارات میں انعامی مقابلے کا آغاز
انعامات کی رقم 10 لاکھ درہم ہے
رسول اللہ ﷺ کی سیرت اور ان سے محبت کو فروغ دینے کےلیے متحدہ عرب امارات میں عالمی مقابلے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا جس میں 10 لاکھ درہم کے انعامات دیے جائیں گے۔
ایوارڈ کا نام 'رسول اللہ کی محبت کیلئے' رکھا گیا ہے جو مقامی اور بین الاقوامی کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ چار اصناف شاعری، مصوری، خطاطی اور ملٹی میڈیا پر مشتمل ہے جس میں انعامات کی رقم 10 لاکھ درہم ہے ۔ امارات کے البدر منصوبے کے تحت اس ایوارڈ کا اجراء کیا گیا ہے جس میں شرکت کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2022 ہے۔
فجیرہ کے ولی عہد شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے تحقیقی، ادبی اور فنی اظہار کے ذریعے مختلف اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے رسول اللہؐ کی زندگی اور اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے والی آئندہ نسل کی پرورش کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
البدر ایوارڈ کی مقامی کیٹگری میں 6 سے10 سال، 11سے17 سال اور 18سے25 سال کے افراد شریک ہوسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام قومیتوں کے افراد اس قومی ایوارڈ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔
بین الاقوامی کیٹیگری میں تمام عمر اور کسی بھی ملک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ ایوارڈ میں ریزیڈنسی پروگرام بھی شامل ہے جس کی مالیت 3 لاکھ درہم ہے جو سب سے زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد کو دیا جائے گا۔