سیکرٹری خارجہ کی غیرملکی سفیروں سے ملاقات بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

سلامتی کونسل کے مستقل ارکان بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر اورنفرت انگیز تقاریر کا نوٹس لیں، سہیل محمود


ویب ڈیسک June 07, 2022
بھارت کو اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے پرجواب دہ ہونا چاہئیے، سیکریٹری خارجہ:فوٹو:فائل

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اوربی جے پی کی رہنما جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی سے آگاہ کیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلام آباد میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے انفرادی ملاقات کی۔

خارجہ سیکریٹری نے ملاقات میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے 2 سینئر عہدیداروں کی طرف سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اورتضحیک آمیز ریمارکس سے آگاہ کیا۔

خارجہ سیکریٹری سہیل محمود نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک عالمی امن وسلامتی کوبرقرار رکھنے اوراقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں کربرقرار رکھنے کے حوالے سے بھارت میں اسلامو فوبیو کی بڑھتی ہوئی لہر اورنفرت انگیز تقاریر کا نوٹس لیں۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ان افراد کے خلاف بی جے پی کی علامتی تادیبی کارروائی سے دنیا بھرمیں مسلمانوں کوپہنچنے والے دکھ کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن اورقابل عمل کارروائی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کے لئے بھی جواب دہ ہونا چاہئیے اوربھارت پربنیادی حقوق اورآزادیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے پرزوردیا جانا چاہئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں