فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کو لاہور سے سعودی عرب لے جایا جائے گا


Sports Reporter June 07, 2022
ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان نے ٹرافی کے ساتھ آنے والے فرانسیسی فٹبالرکا استقبال کیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی۔

فرانسیسی فٹبالر کرسٹن کریمبیوفٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ علامہ اقبال ائرپورٹ پر پہنچے تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مشروب ساز ادارے کے حکام بھی موجود تھے۔

پروگرام کےمطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فینز کو ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوانےکا موقع فراہم کیا جائے گا۔

قطر میں فٹبال کا عالمی میلہ 21 نومبر سے شروع ہورہا ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کو 50 سے زیادہ ملکوں میں لے جایا جارہاہے۔ٹرافی آذر بائیجان سے لاہور پہنچی ہے اور اس کی اگلی منزل سعودی عرب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں