ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کا آغاز کردیا

چیمپئن شپ 15 جولائی سے امریکا میں شیڈول ہے

(فوٹو: ریڈیو پاکستان)

ISLAMABAD:
اولمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 15 جولائی سے امریکا میں شیڈول ہے، جس کے لیے پاکستانی اولپمئین ارشد ندیم 12 جولائی کو روانہ ہونے کا امکان ہے۔ جس کے بعد 28 جولائی سے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم میں غیر ملکی کوچ کی ہدایت کے مطابق ٹارگٹ ٹریننگ کررہے ہیں۔

ورلڈ اتھلیٹکس اور کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے کو ہدف قرار دیتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ ورلڈ اتھلیٹکس اور کامن ویلتھ گیمزمیں میں میڈل جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں دو ماہ تک ٹریننگ کرنے سے بہت فائدہ ہوا ہے، کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے لیے بھی سخت محنت کررہا ہوں۔قوم سے بھی اپیل ہے کہ وہ میرے لیے دعا کرے۔
Load Next Story