شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا


ویب ڈیسک June 07, 2022
ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور میں غالب مارکیٹ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جبکہ ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے درخواست موصول ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، خواتین سے زیادتی اور حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں