32 سال بعد خیبر پختونخوا کے لئے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال منصوبہ منظور

یہ منصوبہ پورے ملک کی زرعی خود کفالت میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک June 07, 2022
سی ڈبلیو پی نے منصوبے کی مںظوری دے دی:فوٹو:اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے لئے 32 سال بعد چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

سی ڈی ڈپلیو پی نے خیبر پختونخوا کے لئے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال منصوبے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منصوبے کی منظوری پر صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کی زرعی خود کفالت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کی تین لاکھ ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی اورعلاقے میں زراعت کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیراعلی کے پی نے کہا کہ یہ منصوبہ گزشتہ تین دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھا۔ ہم پچھلے تین سالوں سے مسلسل اس منصوبے کی منظوری پر کام کر رہے تھے۔ہماری انتھک کوششوں سے بالآخر سی ڈی ڈبلیو پی نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

صوبائی وزیر تیمورسلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا کے لئے گیم چینجر ہے۔ اس سے جنوبی خیبر پختونخواکی 3 لااکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ منصوبہ اب منظوری کے لیے ایکنک جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |