بھارت میں مساج کے بہانے برطانوی خاتون کیساتھ شوہر کے سامنے جنسی زیادتی

مارچ 2017 میں بھی گوا میں برطانوی سیاح خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 07, 2022
گوا میں مساج کے بہانے برطانوی خاتون کو جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بھارتی ریاست گوا کے ساحلی علاقے میں مساج کرنے کے بہانے برطانیہ سے آنے والی خاتون سیاح کو شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا جب وہ اپنے پارٹنر کے ساتھ ساحلی علاقے میں سیر کو گئی تھیں۔

اس واقعے کے بعد سے خاتون شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں تاہم اب اپنے خاندان اور دوستوں سے مشورے کے بعد مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ مساج کرنے کے بہانے ایک شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ واقعے کے وقت مساج سینٹر میں شوہر بھی موجود تھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 32 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ مارچ 2017 میں بھی گوا میں برطانوی خاتون سیاح کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ گوا میں ہر سال 2 سے 3 لاکھ برطانوی شہری سیاحت کے لیے آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں