وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی پلان ہے اور نہ ہی اضافے کی کوئی سمری موصول ہوئی،مفتاح اسماعیل


ویب ڈیسک June 07, 2022
فوٹو فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر پٹرول پمپس پر رش لگ گیا تاہم وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافے کی اطلاعات پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا۔

وزیرخزانہ کی تردید:

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی پلان ہے اور نہ ہی اضافے کی کوئی سمری موصول ہوئی ہے۔



مریم اورنگزیب کا بیان:

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے لہذا افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں