ظفر مسعود کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کئے جانے کا امکان
سابق گورنرڈاکٹر رضا باقر کی تقرری کی معیاد پوری ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہے
لاہور:
وفاقی حکومت کی جانب سے سینئر بینکار ظفر مسعود کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کئے جانیکا امکان ہے، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تقرری کی معیاد پوری ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر کی تقرری کیلئے ظفر مسعود کانام بھی شامل ہے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تقرری کی معیاد پوری ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہے اور اس وقت اسٹیٹ بینک کے سینئر ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضی سید قائمقام گورنر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری اگلے چند دنوں میں متوقع ہے جس کیلئے تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی جائے گی،نئے گورنر کیلئے زیر غور تین ناموں میں وفاقی سیکرٹری نور احمد،حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اورنگزیب اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے نام شامل ہیں۔ توقع ہے کہ ظفر مسعود کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا جارہا ہے اور انکی اس حوالے سے اہم ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں ۔