بھارت میں چیتے نے گھر میں گھس کر پالتو کتے کو ہلاک کردیا ویڈیو وائرل

چیتے کے حملے میں کتے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکین خوف و ہراس میں مبتلا


ویب ڈیسک June 07, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: بھارت میں خونخوار چیتے نے رات گئے گھر میں گھس کر پالتو کتے کو حملے میں مار دیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کی دیوار پر کتا بیٹھا ہوا ہے کہ اچانک چیتا آیا اور اُس نے کتے پر حملہ کر کے اُسے گردن سے دبوچ لیا، جس میں وہ مارا گیا۔

محکمہ جنگلات نے واقعے کی اطلاع ملنے پر چیتے کی تلاش شروع کردی جب کہ شہریوں کو رات گئے گھروں میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں