اے این ایف نے ملیر میں مکان سے 61 کلو ہیروئن برآمد کرلی 5 ملزم گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس اوررینجرز کی چھاپہ مار کارروائی ،برآمدہ ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے
ISLAMABAD:
اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور سندھ رینجرز نے ملیر سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بتاتے ہوئے5 اسمگلروں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ملیر سٹی کے ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے5 اسمگلروں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے61 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی سفید ہیروئن برآمد کر لی ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار اسمگلروں نے انتہائی مہارت سے ہیروئن سے بنے کیپسول پیاز میں سراخ کر کے چھپائے تھے اور برآمد کی جانے والی ہیروئن کو بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا کہ اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں اور منشیات فروش گروہ کا سرغنہ تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں انھوں نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔