سندھ روڈ چیکنگ مہم کے دوران 5 کروڑ 73 لاکھ ٹیکس وصول
2913گاڑیوں کوقبضے میں لیاگیا اور 4407 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرلیے گئے
ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے20 ویں روز تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر49085گاڑیاں چیک کی گئیں۔
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمارچاؤلہ کی ہدایت پرٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران کراچی میں 13041 حیدرآباد میں15584 اور سکھر میں 5022 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،لاڑکانہ میں6744 میرپور خاص میں5507 اور شہید بینظیر آبادمیں3187 گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔
روڈ چیکنگ مہم کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 2913 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا اور4407 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے گئے، 20 روز تک مجموعی طور پر5 کروڑاور73 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیاگیا۔
وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم میں توسیع کردی گئی ہے، صوبے بھر میں اب روڈ چیکنگ مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔