مائی کلاچی پر ٹریلر نے بائیک سوار پولیس اہلکار کو روند دیا

 شیر شاہ کارہائشی اہلکارراشد لالہ زار پولیس چوکی میں تعینات اور ایک بیٹی کا باپ تھا


Staff Reporter June 08, 2022
 شیر شاہ کارہائشی اہلکارراشد لالہ زار پولیس چوکی میں تعینات اور ایک بیٹی کا باپ تھا۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: مائی کلاچی روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹریلر میں تصام کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ این ایل سی کٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، متوفی کی لاش اور زخمی کو طبی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا 30 سالہ راشد ولد سلطان پولیس اہلکار بکل نمبر 40409 ڈاکس تھانے کی لالہ زار پولیس چوکی میں تعینات تھا ، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، متوفی شیر شاہ کا رہائشی اور ایک بیٹی کا باپ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں