جاوید میانداد کی رمیز راجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت

کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، عمران نے میری بات نہ مانی


Sports Reporter June 08, 2022
شان مسعود کو موقع نہ دینا ناانصافی ہے، سرفرازابھی کیوں ریٹائر ہو،سابق قائد ۔ فوٹو: فائل

جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ رمیز راجہ کو عہدہ چھوڑنے کا نہیں کہنا چاہیے، اگر وہ درست سمت میں جارہے ہیں تو ان کو ہٹانے کی ضرورت نہیں،کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، دنیا بھر میں ریٹائرڈ کرکٹرز بورڈ کو چلا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے میری کوئی ناراضی نہیں ہے، میں نے ان کو ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بند کرنے سے روکاتھا،انھوں نے میری بات نہ مانی، اس وقت سے میرا عمران سے کوئی رابطہ نہیں، اگر میں ان کے ساتھ ہوتا تو معاملات یہاں تک نہ پہنچتے، ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے کھلاڑیوں کا روزگار چلتا ہے، اداروں کی ٹیموں سے پاکستان ٹیم کو لاتعداد کھلاڑی ملے، ارباب اختیار سے اب بار پھر درخواست کرتا ہوں کہ اداروں کو کھیلوں کی ٹیموں بنانے کا کہا جائے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ شان مسعود کا معاملہ میڈیا کو سامنے لانا چاہیے، اچھی کارکردگی کے باوجود انھیں موقع نہ دینا ناانصافی ہے،اوپنر کو پاکستان ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، اگر سرفراز احمد اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے تو وہ ریٹائر کیوں ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں