صدر نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

ہلالِ احمر کی سانحات میں گرانقدر خدمات، مضر صحت غذا کے اثرات پر توجہ مبذول کی جائے

ہلالِ احمر کی سانحات میں گرانقدر خدمات، مضر صحت غذا کے اثرات پر توجہ مبذول کی جائے۔ فوٹو: فائل

MADRID:
صدر علوی نے آئین کے آرٹیکل 156۔ ون کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے ہمدرد اسکول آف لاء کراچی کے طلبا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے مذہبی اقدار کو صحیح حوالے اور سیاق و سباق کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے،انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈی این اے پروفائلنگ اور سائنسی تحقیقاتی طریقوں اور تکنیکوں کو اپنانا انصاف کی جلد فراہمی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم محمد سعید نے معاشرے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔


علاوہ ازیں صدرِ مملکت نے ہلالِ احمر کے چیئرمین ابرارالحق کی قیادت میں ملنے والے وفد اور رضاکارعلی شعیب سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلالِ احمر پاکستان نے ہمیشہ سانحات و حادثات میں انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

صدرکو بتایا گیا کہ علی شعیب نے سانحہ کراچی میں رینجر حکام کے آنے تک جائے وقوعہ کو مکمل کنٹرول میں رکھااور فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے خود بھی زخمی ہوئے۔ صدرِ مملکت نے علی شعیب کی کاوش کو سراہا۔

وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرا اعلی کونسل کے ممبر ہوں گے۔
Load Next Story