10 ہزار رنز کا اعزاز حاصل کرنے والے انگلش کرکٹر کو یونس خان کی مبارکباد
کم وقت میں اتنا بڑا سنگ میل عبور کرنا واقعی حیران کن ہے، سابق کپتان
LIVERPOOL:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے جو روٹ کو 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جو روٹ کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی، انگلش ٹیم نے کیویز کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔
یونس خان نے لکھا کہ ایک قابل ذکر کھلاڑی کی طرف سے ایک شاندار کامیابی، اتنے کم وقت اور کم عمری میں اتنا بڑا سنگ میل حاصل کرنا واقعی حیران کن ہے۔
جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 170 گیندوں پر 115 رنز بناکر ایلسٹر کک کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے انگلش کرکٹر ہیں۔
واضح رہے کہ یونس خان واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں 118 میچز میں 52.05 کی اوسط سے 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔