انتہاپسند بھارتی اینکرکی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی

مودی سرکار عرب ممالک کے بائیکاٹ کا جواب مسلمانوں کے مقدس مقامات پرمیزائل حملے سے دے،انتہا پسند اینکر


ویب ڈیسک June 08, 2022
مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان کے باوجود پولیس نے انتہاپسند اینکرکوگرفتارنہیں کیا:فوٹو:فائل

DETROIT: بی جے پی کی رہنما نوپورشرما کے بعد انتہاپسند بھارتی اینکرکی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی منظرعام پرآگئی۔

بھارت میں بی جے پی کی رہنما نوپورشرما کے بعد ہندو انتہاپسند اینکرسریش چیوہانکے نے بھی مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں۔ جنونی اینکرنےمودی سرکارسے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔



انتہاپسند اینکرسریش نے ٹی وی چینل پرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے بھارت اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا جواب مسلمانوں کے مقدس مقام پرمیزائل حملے کرکے دینا چاہئیے۔

مسلمان دشمن اینکرکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے جومیزائل اوربم بنائے ہیں وہ صرف یوم جمہوریہ پرنمائش کے لئے نہیں ہیں بلکہ ان میزائلوں سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کونشانہ بنانا چاہئیے تاکہ عرب ممالک کوبھارت کے بائیکاٹ کا نتیجہ مل جائے۔

مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا نفرت اوراشتعال انگیز بیان کے باوجود بھارتی پولیس نے ایک بار پھرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہاپسند اینکرکوگرفتارنہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں