کراچی میں رواں سال مون سون کی بارشیں زیادہ ہونے کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 ماہ پر محیط رہے گا، بارشیں جون کے آخری ہفتے میں متوقع

رواں سال مون سون بارشیں 140 ملی میٹر ہو سکتی ہیں، مون سون آؤٹ لک 2022 جاری (فوٹو : فائل)

BADIN:
رواں سال شہر میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں جب کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 ماہ پر محیط رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مون سون آؤٹ لک 2022 جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی جبکہ کراچی میں بھی اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے قدرے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون سیزن (جولائی، اگست، ستمبر) کی اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ہوتی ہے جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 140 ملی میٹر ہوسکتی ہیں، رواں سال اپریل، مئی اور جون میں درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ رہنا بھی مون سون بارشوں میں اضافہ کا ایک سبب ہے۔


شہر میں پری مون سون کی ابتدا رواں ماہ کے دوسرے ہفتہ متوقع ہے اور مون سون بارشیں جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب،سندھ کشمیر، خیبر پختون خوا میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

ادھر بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں،ملک کے بیشتر حصے میں جون میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زائد ریکارڈ ہو سکتا ہے،زائد درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر موجود برف پگھلنے کا عمل تیز ہوسکتا ہے، برف پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحر اوقیانوس اور بحر عرب میں سمندر کے درجہ حرارت معمول سے کم ہیں، سمندر کے درجہ حرارت کم ہونے سے لانینا ایکٹو ہے،لانینا کی موجودگی میں مون سون زیادہ متحرک ہوتا ہے،لانینا کے دوران زیادہ بارشیں ہوتی ہیں، مون سون کے دو فیز ہونگے،پہلا فیز 1 جولائی سے 15 اگست تک ہو گا، دوسرا فیز 15 اگست سے 31 ستمبر تک ہوگا،پہلے فیز میں بارشیں بہتر ہوں گی۔
Load Next Story