پاکستانی نژاد لڑکی کو ’مس مارول‘ کا کردار کیسے ملا
آج سے سیریز کی نشریات کا باقاعدہ آغاز ہوگا
مس مارول میں مسلمان سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایمان ویلانی نے بتایا ہے کہ انہوں نے مس مارول کا کردار کس طرح حاصل کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کی سیریز 'مس مارول' 8 جون سے نشر ہونا شروع ہوگی اس سیریز میں ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایک پاکستانی نژاد سپرہیرو کو اسکرین پر دکھایا جائے گا ۔
تاہم 19 سالہ پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ویلانی کو مس مارول کا کردار کس طرح ملا یہ جان کر سب کو حیرانی ہوگی۔
گزشتہ دنوں ایمان ویلانی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کو مس مارول میں کمالہ خان کے کردار کے لیے مارول کی تلاش کا علم اس وقت ہوا جب ان کی ایک رشتے دار نے فروری 2020 میں انہیں ایک واٹس ایپ میسج فارورڈ کیا۔
پہلے تو انہیں لگا کہ یہ میسج جعلی ہے مگر پھر کامک کتابوں کو پسند کرنے والی اداکارہ کو احساس ہوا کہ یہ میسج واقعی کاسٹنگ کے بارے میں ہے۔
ایما ن نے اپنی ایک آڈیشن کی ویڈیو بنائی جو انہیں خود بھی پسند نہیں آئی جس کے بعد وہ اداس ہوگئیں انہوں نے بتایا 'میں نے سوچا ٹھیک ہے میں ایسا نہیں کرسکتی، میں ناکامی کے خوف سے پہلے ہی جواز تلاش کرنے لگی تھی، مگر پھر خیال آیا کہ کوشش کیے بغیر ہمت نہیں ہارنی چاہیے، رات 3 بجے میں نے وہ آڈیشن ویڈیو بھیج دی اور 2 دن بعد مجھے کال آگئی'۔
اس کے بعد ایمان ویلانی کی لاس اینجلس میں کاسٹنگ ڈائریکٹر سارہ فن سے ملاقات ہوئی اور کورونا کی وبا کے باعث ان کا اسکرین ٹیسٹ زوم پر ہوا۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایمان کا ہائی اسکول ختم ہوا ہی تھا اور انہیں اسی دن مس مارول کے کردار کے لیے چن لیا گیا اور یوں ان کے کیریئر کا آغاز ہوا۔
یاد رہے کہ مس مارول کو گزشتہ برس ریلیز ہونا تھا جسے بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا تاہم آج سے سیریز کی نشریات کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور پہلی قسط آج نشر کی جائے گی۔