قلعہ سیف اللہ کے قریب وین کھائی میں جاگری 22 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ


ویب ڈیسک June 08, 2022
(فوٹو: فائل) حادثے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

WASHINGTON: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اخترزئی ادوالہ کے مقام پر مسافر وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق وین میں اب بھی افراد بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لئے لیویز کا عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1534413378910928898

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے حادثے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں