کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی


ویب ڈیسک June 08, 2022
گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی

MELBOURNE: کالا شاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے کار میں موجود چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔ قریب کھڑی خاتون بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی لاہور کی طرف سے آرہی تھی۔

جاں بحق افراد کی شناخت خالد،عبدالستار،محمد الیاس اور صدیق کے ناموں سے ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زخمی خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں