صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کے حقائق تک جائیں گے امریکا

افسوس ہے کہ خاتون صحافی کے قتل کیس کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ٹھوس حقائق سامنے نہیں آ سکے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک June 08, 2022
آزاد اور معتبر تحقیقات چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطین میں خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات میں حقائق کا پتا لگائیں گے۔

امریکا میں صحافت کے طلبہ کے ایک فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کیس کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ٹھوس حقائق سامنے نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد اور معتبر تحقیقات چاہتے ہیں، اور یہ واضح ہے کہ ہم حقائق کی تہہ تک پہنچ کر رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زائد حملے کیے، رپورٹ

واضح رہے کہ الجزیرہ چینل سے وابستہ فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11 مئی کو اس وقت اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گئی تھیں جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کررہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں