ٹرمپ کوبھی توشہ خانہ کیس کا سامنا غیرملکی تحائف کی تفصیل نہ بتانے پرتحقیقات شروع

ٹرمپ کا غیرملکی تحائف کی تفصیل نہ بتانا قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے،چئیرپرسن اصلاحات کمیٹی


ویب ڈیسک June 08, 2022
ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی تحائف کی مکمل فہرست محکمہ خارجہ کے حوالے نہیں کی:فوٹو:فائل

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوبھی توشہ خانہ کیس کا سامنا ہے۔ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے سرکاری تحائف کی تفصیل نہ بتانے پرتحقیقات شروع کردیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف غیر ملکی حکومتوں سے ملنے والے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کونہ دینے پرایوان نمائندگان کی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایوان نمائندگان کی اصلاحات کمیٹی کی چئیرپرسن کیرولائن میلونی نے کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ سابق صدرٹرمپ کو غیرملکی حکومتوں کے نمائندوں کی جانب سے کیا تحفے دئیے گئے۔ اس معاملے میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ نہ رکھنے سے امریکا کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے مفادات کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے اوریہ آئین کی کھلی خلاف وزری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں