لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا

بیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا اس لیے لاہور ہائیکورٹ کی درخواست اب غیر فعال ہوچکی، درخواستگزار


ویب ڈیسک June 08, 2022
(فوٹو: فائل)

TANDLIANWALA: دعا زہرہ کی ساس کو ہراساں کرنے کی درخواست کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

رجسٹرار آفس نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کردی جبکہ دعا زہرہ کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا آرڈر کی کاپی بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مہندی علی کاظمی نے ظہیر کی والدہ کی درخواست مسترد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ہے اس لیے لاہور ہائیکورٹ کی درخواست اب غیر فعال ہوچکی ہے اور بیٹی کو اب لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت زیر سماعت درخواست کو مسترد کرے۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ کی ساس نور بی بی کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں