بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات پر اقوام متحدہ کا ردعمل آگیا

اقوام متحدہ مذہبی رواداری اور احترام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ترجمان جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ


ویب ڈیسک June 08, 2022
اقوام متحدہ مذہبی رواداری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ترجمان انتونیو گوتریس فوٹو: فائل

WASHINGTON: اقوام متحدہ نے بھارت میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے لیے احترام اور رواداری رکھنا بہت ضروری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پریس بریفنگ میں بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ مذہبی رواداری اور احترام کو اہمیت دیتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بی جے پی کے ایک اور رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی

جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مزید کہا کہ میں نے گستاخانہ بیانات خود تو نہیں سنے البتہ اس کے بارے میں پڑھا ضرور ہے۔ کسی کی دلی آزاری اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا درست نہیں۔

یہ خبر پڑھیں : انتہاپسند بھارتی اینکرکی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی

انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ بطور ادارہ تمام مذاہب کے احترام اور رواداری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی کی سابق ترجمان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور چند مقامی لیڈرز کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کے بارے میں گستاخانہ بیانات دیئے گئے تھے جس پر تمام عالم اسلام کی جانب سے شدید ردعمل آیا ہے اور مودی سرکار ان رہنماؤں کو معطل اور گرفتار کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں