پی ٹی آئی اراکین نے تیسرے روزبھی استعفوں کی تصدیق نہیں کی

پی ٹی آئی اراکین نے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق نہ کی تو اسپیکرقومی اسمبلی اس بارے میں فیصلہ کریں گے


ویب ڈیسک June 08, 2022
اسپیکرقومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق مشاورت مکمل کرلی:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان تیسرے روز بھی استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے چیمبر میں نہیں پہنچے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لئے پانچ منٹ کا وقت مقررکیا تھا تاہم پی ٹی آئی کا کوئی بھی مستعفی رکن تصدیق کے لئے نہیں پہنچا۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 10 جون تک پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کرنے کا انتظارکریں گے جس کے بعد وہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔اسپیکرنے اس سلسلے میں آئینی اورقانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں : اسپیکر دن بھر منتظر رہے، پی ٹی آئی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلیے نہیں آئے

پی ٹی آئی اراکین نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |