بڑھتی مہنگائی سے پریشان اداکاروں کا عوام کوسڑک پر احتجاج کرنے کا مشورہ

ہمیں ہمارا حق کوئی نہیں دے گا، ہمیں لڑ کر اسے حاصل کرنا ہے


ویب ڈیسک June 08, 2022
صارفین اداکار کئ ردِعمل پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں(فائل فوٹو)

PARIS: لوڈشیڈنگ کے باوجود زیادہ بل اور پیٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر پاکستانی اداکاروں نے بھی ردِعمل دینا شروع کر دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی بھی بجلی کا بل زیادہ آنے پر پریشان نظر آئے بلال قریشی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج بجلی کا بل آیا ہے اور بہت آیا ہے۔

اداکار نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 'جب لائٹ بہت جاتی ہے اور بل بہت زیادہ آتا ہے تو بہت غصہ آتا ہے'۔ اداکار کا یہ ردِعمل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسکرین گریب

علاوہ ازیں حال ہی میں اداکارہ منال خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار احسن محسن اکرام نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عوام کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے لکھا کہ ' ہم کیوں اپنی گاڑیوں کی ٹنکی فل کروانے کے لئے پیٹرول پمپ بھاگ رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ گاڑیاں سڑک پر کھڑی کردیں'۔

اداکار نے مزید لکھا کہ 'ہمیں اس وقت تک سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیے جب تک حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کردے'۔


احسن محسن نے کہا کہ 'لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں ہمارا حق کوئی نہیں دے گا، ہمیں لڑ کر اسے حاصل کرنا ہے'۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت دن کے اختتام تک پیٹرول مزید مہنگا کردے گی اور قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا خدشہ ہے جس کے بعد پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔

تاہم بعدازاں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں