گستاخانہ مواد شیئر کرنے کے مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

مقدمہ نمبر 105/11 کے تحت درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 08, 2022
(فوٹو: فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے گستاخانہ مواد شیئر کرنے کے مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی کے ڈویژن بینچ کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر پر ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کےخلاف اپیلیں خارج کردی۔

سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب دو مجرمان قیصر ایوب اور امون ایوب کو ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، جس پر ملزمان نے فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

مجرمان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس راجا شاہد محمود عباسی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا مقدمہ نمبر 105/11 مورخہ 9 جون 2011 کو تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں