بھارت میں مزدور57 قیراط کا ہیرا ملنے سے راتوں رات لکھ پتی بن گیا

فروری میں بھی اس علاقے میں بھٹے میں کام کرنے والے مزدور کو ایک کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا ملا تھا


ویب ڈیسک June 08, 2022
ہیرے کی مالیت 25 سے 30 لاکھ کے درمیان ہے، فوٹو: فائل

UPPER DIR: بھارت میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے انتہائی غریب مزدور کو 5.7 قیراط کا ہیرا مل گیا جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کا غریب مزدور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے دن رات محنت کرتا تھا تاہم اس مزدوری سے بمشکل ہی دو وقت کی روٹی پوری ہو پاتی تھی۔ وہ بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان رہتا تھا۔

غم روزگار سے پریشان مزدور پر قدرت کو رحم آگیا اور راتوں رات اس کی قسمت چمک اٹھی۔ پنہ کے رہائشی اس مزدور کو ایک ہیرا مل گیا۔ جو 5.7 قیراط کا ہے اور کی مالیت 25 سے 30 لاکھ روہے بنتی ہے۔

یہ خبر ہڑھیں : اینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیا

پنہ، بھارت کا علاقہ ہے جو ہیروں سے مالا مال ہے اور یہاں سے کان کنوں، بھٹے پر کام کرنے والے اور تعمیراتی کام کے دوران کھدائی میں مزدوروں کو بھی ہیرے ملتے رہے ہیں۔ ہیرا ملنے پر حکومت 12 فیصد ٹیکس کاٹ کر بقیہ رقم ہیرے کے مالک کو دے دیتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 27 فروری کو بھٹے پر کام کرنے والے ایک مزدور کو 7.5 قیراط کا ہیرا ملا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 62 لاکھ بنتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں