لاہور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام 2 دہشتگرد گرفتار اسلحہ برآمد

ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین کو اطلاع ملی تھی کہ اسلحہ لاہور اسمگل کیا جا رہا ہے

چکوال پولیس نے ناکہ بندی کرکے10مشین گنیں، پستول، ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔ فوٹو: فائل

چکوال پولیس نے لاہورمیں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناکر 2دہشت گردوں کو گرفتارکرکے گاڑی قبضے میںلے لی۔


تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوچکوال ڈاکٹرمعین مسعودکو اطلاع ملی کہ موٹروے کے راستے بھاری تعداد میں اسلحہ لاہوراسمگل کیاجا رہاہے اورگاڑی میں دہشت گردبھی سوارہیں جس پرپولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے مذکورہ گاڑی کو روک کرتلاشی لی تواس میں سے 12عدد شارٹ مشین گن، 10 جدید پسٹل اور 8 ہزار گولیاں برآمدہوئیں۔ پولیس نے 2دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جنھوں نے بتایاکہ وہ دہشت گردی کے منصوبے کے تحت لاہور جارہے تھے۔ مزیدانکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story