تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون سے گاڑی میں اجتماعی زیادتی

ملزم چوہدری عبداللہ اور دوست نے خاتون سے زیادتی کی


ویب ڈیسک June 08, 2022
اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: راولپنڈی کے علاقے چھچھ میں دو ملزمان کی جانب سے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے تھانہ چونترہ پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ چھچھ گاوں سے واپس آرہی تھی جہاں سے ایک کلومیٹر دور موٹرسائیکل میں پیٹرول ختم ہوگیا، رات کے اندھیرے میں موٹر سائیکل سمیت پیدل پیٹرول کی تلاش کر رہے تھے، اتنے میں شوہر کا دوست چوہدری عبداللہ دوست کے ساتھ اپنی گاڑی میں آیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ چوہدری عبداللہ نے شوہر کو کہا کہ خاتون کو گاڑی میں بٹھا دو کیونکہ پیٹرول پمپ تھوڑا دور ہے، ملزمان نے گاڑی میں بٹھایا اور زبردستی چھچھ گاوں لے گئے جہاں مرکزی ملزم چوہدری عبداللہ اور اس کے دوست نے گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مقامی پولیس چھاپے مار رہی ہے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں