ایران میں تیز رفتار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی 21 مسافر ہلاک

ٹرین حادثے میں 50 سے زائد مسافر زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشوناک ہے


ویب ڈیسک June 08, 2022
ایران میں ٹرین پٹڑی سے اترنے میں 50 سے زائد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

لاہور: ایران میں مسافر بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں تباس سے 50 کلومیٹر دور نواحی علاقے میں ایک تیز رفتار مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں اور مسافر اندر پھنس گئے۔ ٹرین شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی۔

امدادی کاموں کے دوران 60 سے زائد مسافروں کو بوگیاں کاٹ کر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔

امدادی کاموں میں 3 ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ ٹرین حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں مواصلات کی انتہائی ناقص سہولیات ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ایران میں ٹرین کے حادثے معمول کی بات تو نہیں تاہم دور دراز علاقوں میں ایسے حادثات کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |