بھارت پاکستان کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر رضامند
چند روز میں معاہدے پر دستخط کا امکان، ایڈیشنل سیکریٹری کی قیادت میں وفد بھارت پہنچ گیا
بھارت نے پاکستان کو 500 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے پر باضابطہ رضامندی ظاہرکردی۔
آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کا امکان ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے چند روزقبل پاکستان کواپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد ایڈیشنل سیکریٹری پانی و بجلی سہیل ارشادکی قیادت میں بھارت پہنچ گیا ہے جو آئندہ ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کرے گا۔