اسرائیل ڈپٹی میئر کی بیٹی کار بم دھماکے میں ہلاک
28 سالہ ظہرہ حنیف کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا، پولیس
اسرائیل کے شہر شِفارَم کے ڈپٹی میئر کی بیٹی کی کار کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ظہرہ حنیف موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے شہر کے شفارم کے ڈپٹی میئر اور اسرائیلی سیاست کی معروف عرب شخصیت فراز حنیف کی 28 سالہ بیٹی ظہرہ حنیف کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئیں۔
دھماکے کے بعد کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور امداد ملنے سے قبل ہی ڈپٹی میئر کی بیٹی جائے وقوعہ پر ہلاک ہوگئیں۔ اپنے والد اور والدہ کی طرح ظہرہ حنیف بھی خواتین کے حقوق اور عرب کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے والی متحرک سماجی کارکن تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ظہرہ حنیف کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا۔ گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے دھماکے سے اُڑایا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ظہرہ حنیف عرب ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے بھی کافی کام کر رہی تھیں جس پر انھیں شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔