کیا صبا قمر اداکاری کو خیرباد کہنے جارہی ہیں اداکارہ نے بتادیا

اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی، صبا قمر

شو کے دوران میزبان سے بات کرتے ہوئے، [فائل-فوٹو]

کراچی:
حال ہی میں پاکستان کی مقبول اداکارہ صبا قمر ملیحہ رحمان کے شو "Gloss ETC" میں مدعو تھیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مستقبل قریب میں اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے فیوچر پلاننگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ اچھے کی امید کرنی چاہیے۔ البتہ میں اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں۔ وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمدللہ مسلمان ہیں۔


صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے رشتوں سے ڈر لگتا تھا لیکن اب میں 'اُن' کی وجہ سے نہیں ڈرتی۔ ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔

ایکٹنگ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی کیونکہ میرے لیے بیک وقت کیریئر اور اپنی شادی شدہ زندگی دونوں کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اتنی ایماندار اور وفادار انسان ہوں کہ اگر مجھے اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔
Load Next Story