پاکستان یواے ای کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے مفتاح اسماعیل
ملک میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیا جائےگا، وزیر خزانہ
June 08, 2022
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ جاری دوطرفہ بالخصوص تجارت، معیشت اورسرمایہ کارہ کے شعبوں میں تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش رکھتا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے یواے اے ای کے سفیر حماد ابراہیم سلیم الزابی کا خیرمقدم کیا اور دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار، تجارت اورغیرملکی سرمایہ کاری میں سہولتیں اورآسانیاں فراہم کررہی ہے۔
وفاقی وزیرنے یواے ای کے سفیرکوملک میں مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے فراہم کردہ مواقع سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت ملک میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق یواے ای کے سفیرنے جاری دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط کرنے اورنئے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہارکیا۔