پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار جب کہ شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
ISLAMABAD:
ملتان میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب فخر زمان 11 رنز کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 65 رنز کا اضافہ کیا اور 129 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جوزف کی گیند پر میئر کو کیچ دے بیٹھے جب کہ بلے باز محمد رضوان ٹیم کے مجموعے میں 59 رنز کا اضافہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔
شاداب خان کا بلا نہ چل سکا اور وہ محض 6 رنز پر جوزف کا شکار بنے، 256 رنز پر 4 وکٹیں کھونے کے بعد خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے اور انہوں نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلادی۔ خوشدل شاہ نے 41 رنز جب کہ محمد نواز 8 بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ کالی آندھی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے شاہینوں کو 306 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس میں ویسٹ انڈین اوپنر شائے ہوپ کے 127 رنز بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین آفریدی نے 2 جب کہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔