شوکت ترین کے حوالے سے شاہین صہبائی اوردیگر کے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں آئی ایس پی آر
ادارہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے جاری پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
پاک فوج شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافی شاہین صہبائی اور دیگر افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوکت ترین کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو غلط اور بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ شوکت ترین نے بھی خود اس دعوے کی تردید کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے لیے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات اور صریحاً جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ ادارہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔