شہری کولوٹنے والے ڈاکوؤں کی عوام نے درگت بنادی

شہریوں نے ڈاکوؤں کوزخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک June 08, 2022
نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤںکی فائرنگ سے نوجوان زخمی،فائل:فوٹو

نارتھ ناظم آباد میں شہری کو مزاحمت کے دوران زخمی کرنے والے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر شہریوں نے درگت بناڈالی ،واردات کرنے والے دو نوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

ایس ایچ او حیدری مارکیٹ فیصل رفیق نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ جھومر لان کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر عمر داد نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا دونوں ڈاکو موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تعاقب کے بعد پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورزخمی کر دیا،بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کوگرفتار کر کے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت شہزاد اور لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم دونوں ڈاکو ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہے پولیس نے ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل کو بھی تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں