جے یوآئیف کاالیکشن مہم شروع کرنے کافیصلہ

ایم ایم اے کوجماعت اسلامی کے بغیرفعال بنانے پرغور،تحریک انصاف سے اتحادنہیںہوگا،ارکان۔

ایم ایم اے کوجماعت اسلامی کے بغیرفعال بنانے پرغور،تحریک انصاف سے اتحادنہیںہوگا،ارکان, فوٹو: فائل

جے یوآئی(ف) کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے راستے میںرکاوٹ محسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پر شدید تنقیدکی گئی ہے۔


جے یوآئی (ف)کے امیرمولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایم ایم اے کوجماعت اسلامی کے بغیر فعال بنانے پرغورکیاگیا۔اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ اے این پی اورتحریک انصاف کیساتھ آئندہ الیکشن میںکسی صورت اتحاد نہیں کیاجائے گا تاہم (ن) لیگ، پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ پرغورکیا جا سکتا ہے۔اجلاس میںکہاگیا کہ نگران سیٹ میںدوبڑی جماعتوںکاکوئی فیصلہ قبول نہیںہوگااس حوالے سے اپوزیشن جماعتوںکواعتمادمیں لیکر فیصلہ کیاجائے جے یوآئی کارکن آئندہ انتخابات کی تیاریاںشروع کریں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میںغورکیاگیاکہ جے یوآئی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میںاکیلے الیکشن لڑکرکامیابی حاصل کرسکتی ہے جبکہ پنجاب اورسندھ میں تحریک انصاف کے سوا دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے تحت الیکشن میںحصہ لیاجاسکتاہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یوآئی آئندہ عام انتخابات میںسیکولر قوتوںکوعبرتناک شکست دیگی ۔ حکومت انتخابات کو آگے لے جانے کا سوچے بھی نہ بلکہ آئین کے مطابق الیکشن مقررہ وقت پر کرائے۔نگران سیٹ اپ کیلیے مشاورت کی جائے۔ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہی بحرانوں کاحل ہے۔ اجلاس میںآئندہ عام انتخا بات کے حوالے سے رابطہ عوام مہم چلانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔
Load Next Story