ہبل ٹیلی اسکوپ کی جانب سے عکس بند کی گئی اب تک کی سب سے بڑی تصویر
یہ تصویر سائنس دانوں کو دور دراز موجود کہکشاؤں کی تشکیل اور ساخت کو بہتر سمجھنے میں مدد دے گی
خلا میں تیرتی ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی نیئر انفرا ریڈ تصویر کھینچی ہے۔ اس تصویر میں ٹیلی اسکوپ نے معمول سے آٹھ گُنا زیادہ آسمان کے حصے کو عکس بند کیا ہے۔
یہ تصویر جو ایک تکنیک کا مظہر ہے، مستقبل میں سائنس دانوں کو دور دراز موجود کہکشاؤں کی تشکیل اور ساخت کو بہتر سمجھنے میں مدد دے گی اور اس کے ساتھ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے لیے نئے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔
ہبل ٹیلی اسکوپ کی جانب سے کھینچی گئی یہ تصویرMikulski Archive for Space Telescopes سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ یہ تصویر انتہائی بڑی ہے اور اس کا سائز 19 گِیگا بائیٹس ہے۔
آسٹروفزیکل جرنل کے شائع ہونے سے قبل شائع کے گئے مقالے، جو arXiv سرور پر موجود ہے، میں بین الاقوامی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ہبل ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے آسمان کے کوسموس فیلڈ نامی خطے کی پہلی تصویر لی۔
کوسموس فیلڈ آسمان کا وہ علاقہ ہے جو زمین سے دیکھے جانے والے سیکسٹنٹ نامی ستاروں کی جھرمٹ سے دو ڈگری کے زاویے پر موجود ہے۔
اس علاقے کا انتخاب ماہرینِ فلکیات نے اس لیے کیا تاکہ دور دراز موجود، کہکشاؤں سے ماورا خلا کو صاف شفاف دیکھا جاسکے۔
کوموس فیلڈ میں لاکھوں کہکشائیں دیکھی جاسکتی ہیں جن میں سے کچھ 12 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہیں۔