کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ایک اہلکار زخمی
پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا
ISLAMABAD:
اقبال مارکیٹ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
ایسپریس نیوز کے مطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ ایاز الدین نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں پولیس کے جوان پیٹرولنگ پر تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد کو انھوں ںے رکنے کا اشارہ کیا جس پر انھوں ںے فائرنگ شروع کر دی اور ایک پولیس اہلکار 27 سالہ خرم پسلی اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
تاہم دیگر اہلکاروں نے بہادری کے ساتھ مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، ایاز الدین نے بتایا کہ فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی اس حوالے سے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔ زخمی اہلکار کو ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔