مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا

پاکستانی شہری پر 10 ہزار ریال جرمانہ بھی کیا گیا


ویب ڈیسک June 09, 2022
پاکستانی شہری پرنعرے بازی کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کا بھی الزام تھا:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا سنادی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں : مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی

سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی ﷺمیں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی نعرے لگائے اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔ محمد طاہر30 روز کے اندرفیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

رواں سال اپریل میں مسجد نبوی ﷺمیں نعرے بازی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف اوراپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |