امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ 4 اہلکار ہلاک

حکام نے طیارے میں جوہری مواد موجود ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے


ویب ڈیسک June 09, 2022
طیارے میں 5 فوجی سوار تھے (فوٹو انٹرنیٹ)

ISLAMABAD: امریکا میں فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 5 فوجی سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ایم وی 22 بی اوسپرے طیارے میں جوہری مواد ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔ امریکی مقامی میڈیا میں لاپتا پانچویں فوجی کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کیلی فورنیا میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ میکسیکو کی سرحد سے صرف 35 کلومیٹر کے فاصلے پر گلیمس کے قریب تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ طیارے میں جوہری مواد موجود تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں