تاجر رات 8 بجے کاروباربند کرنے کی تجویز پر تقسیم ہوگئے

تاجرکورونا میں پہلے ہی دیوالیہ ہوچکے،ایسا فیصلہ ہوا تو بھرپورمخالفت کریں گے، صدر ناصر انصاری


تاجرکورونا میں پہلے ہی دیوالیہ ہوچکے،ایسا فیصلہ ہوا تو بھرپورمخالفت کریں گے، صدر ناصر انصاری۔ فوٹو:فائل

KURIANWALA: ملک بھر کے تاجر رات 8 بجے کاروباربند کرنے کی تجویز پر تقسیم ہوگئے۔

انجمن تاجران خالد پرویز گروپ اور انجمن تاجران قائداعظم گروپ کے صدر ناصر انصاری نے حکومتی تجویز کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ شہری شدید گرمی میں شاپنگ کرنے نہیں آتے، تاجرکورونا میں پہلے ہی دیوالیہ ہوچکے، ایسافیصلہ ہوا تو بھرپورمخالفت کریں گے۔

صدر انجمن تاجران ہال روڈ اتفاق گروپ اور حاجی نواز پپوکی نے تجویز کی حمایت کی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم حکومت کی شام8 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں