خاتون کی ساڑھی پہن کراسکیٹ بورڈنگ کرنے کی ویڈیو وائرل
خاتون کی ساڑھی پہن کر اسکیٹ بورڈنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
اسکیٹ بورڈنگ کی شوقین خاتون نے ساڑھی پہن کرمہارت سے اسکیٹ بورڈنگ کرکے سب کوحیران کردیا۔
بھارتی ریاست کیرالا میں لوگ اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب انہوں نے روایتی ساڑھی میں ملبوس خاتون کو گاڑی میں جانے کے بجائے اسکیٹ بورڈنگ کرتے دیکھا۔ساڑھی پہنے اسکیٹ بورڈنگ کرنے والی خاتون نے قریب سے گزرنے والوں کے خیرمقدمی ریمارکس کا جواب روایتی انداز میں دیا۔
خاتون کی ساڑھی پہن کراسکیٹ بورڈنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔