بابراعظم نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ خوشدل شاہ کو کیوں دے دیا

انہوں نے میچ کے اختتامی لمحات میں 41 رنز کی اننگز کھیلی تھی


ویب ڈیسک June 09, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

GENEVA, SWITZERLAND: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم کو میچ کے اختتام پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تو انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 306 رن کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا، کپتان بابر اعظم 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

میچ کے اختتامی اوورز میں جارح مزاج بلےباز خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی، انہوں نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں