مہنگائی اتنی ہے اب پاکستانی مرد دوسری شادی نہیں کر سکتے اداکارہ درِفشاں

میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اُسے اچھے سے نبھائیں


ویب ڈیسک June 09, 2022
درِفشاں سلیم کا ایک انٹریو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے(فائل فوٹو)

ISLAMABAD: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ درِفشاں سلیم نے کہا ہے کہ اب پیٹرول اتنا مہنگا ہے اور مہنگائی اتنی ہے کہ پاکستانی مرد دو شادیاں نہیں کر سکتے۔

سوشل میڈیا پر خوبررو اداکارہ درِفشاں سلیم کا ایک انٹریو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پاکستان کے مردوں کی چار شادیوں اور مہنگائی سے متعلق دلچسپ گفتگو کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 'میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اُسے اچھے سے نبھائیں، وہ پہلے کے زمانے تھے، جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'آج کل کے مردوں کی سوچ بھی یہی ہے کہ عورت کو سنبھالنا بہت مشکل ہے، تو وہ کس طرح چار شادیاں کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'مہنگائی اتنی زیادہ بڑھ گئی اور پیٹرول 200 سے اوپر چلا گیا ہے، ایسے میں مرد دوسری شادی نہیں کرسکتا۔'

حال ہی میں دانش تیمور کے ساتھ نئے ڈرامے 'کیسی تیری خودغرضی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ درِفشاں سلیم کے اس انٹرویو کی کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے اور پاکستانی صارفین بلخصوص مرد اس پر دلچسپ ردِعمل دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں