امریکی سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی نیت سے آنے والا مسلح شخص گرفتار

نکولاس جان روسک نے پولیس کے سامنے اعتراف کرلیا، اقدام قتل کا مقدمہ درج


ویب ڈیسک June 09, 2022
جسٹس بریٹ کیونو کو سپریم کورٹ کا قدامت پسند جج سمجھا جاتا ہے (فوٹو فائل)

امریکا میں سپریم کورٹ کے قدامت پسند جج جسٹس بریٹ کیونو کو قتل کرنے کی نیت سے آنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص نے گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس بریٹ کیونو کو قتل کرنے کے ارادے سے ان کے گھر کی جانب آیا تھا، جس پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ملزم کی شناخت نکولاس جان روسک کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، مرچوں والا اسپرے اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ میری لینڈ کی وفاقی عدالت میں داخل کیے گئے مقدمے کی دستاویز کے مطابق ملزم نے یہ بھی بتایا کہ وہ جج کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے چند روز قبل ہی ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، جس میں آئندہ دنوں کے دوران ممکنہ دہشت گردی سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |