مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے جانی ڈیپ نےخصوصی ویڈیو شیئر کردی

گزشتہ روز جانی ڈیپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ جیت کا بھرپور جشن بھی منایا تھا


ویب ڈیسک June 09, 2022
ایمبر ہرڈ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں گی(فائل فوٹو)

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے حالیہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے پرمداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے خصوصی ٹک ٹاک ویڈیوشیئر کی ہے۔

سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ سے ہتک عزت کیس جیتنے والےاداکارجانی ڈیپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی خصوصی ویڈیو میں ان کے اپنے مداحوں کے ساتھ گزرے خوشگوار اور یادگار لمحات کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں ۔

انہوں نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ' ہم ہر جگہ ایک ساتھ رہے ہیں، ہم نے سب کچھ ایک ساتھ دیکھا ہے، ہم ساتھ میں ایک ہی راستے پر چلے'۔







View this post on Instagram


A post shared by Johnny Depp (@johnnydepp)





اداکار نے مزید لکھا کہ'ہم نے مل کر بہت سے صحیح کام کیے، یہ سب اس لیے ممکن ہوا کہ آپ لوگوں نے ساتھ دیا اور اب ہم سب آگے بھی مل کر آگے بڑھیں گے'۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےجونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف 7 ہفتوں کے ٹرائل کے بعد ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا اور ورجینیا کی جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں, گزشتہ روز جانی ڈیپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ جیت کا بھرپور جشن بھی منایا تھا.

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں